ابنا: عراق کے وزیر خارجہ نے اس بات کا دعوی کرتے ہوئے کہ مغربی ملکوں کے ہزاروں افراد اس وقت دہشتگرد گروہوں میں شمولیت اختیار کرکے شام میں اس ملک کی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں، تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ مسلح دہشتگرد، نہ صرف علاقے کیلئے بلکہ مستقبل قریب میں خود مغربی ملکوں کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہوں گے۔ عراق کے وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف مہم میں مشرق وسطی اور مغربی ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر تاکید بھی کی۔ ہوشیار زیباری نے اسی طرح یہ بھی کہا کہ بحران شام کے حل کیلئےعراق، جنیوا ٹو کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے۔
.......
/169